Home / Technology / برطانوی کمپنی کا انسانوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا چاند پر دفن کرنیکا منصوبہ

برطانوی کمپنی کا انسانوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا چاند پر دفن کرنیکا منصوبہ

آپ چاند پر جائیں یا نہ لیکن آپ کی تصویریں اور ویڈیوز ضرور چاند پر جا سکیں گی۔ برطانوی کمپنی انسانوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا چاند پر دفن کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی کمپنی کے لونار مشن ون کا ارادہ 2024 میں چاند پر اترنے کا ہے۔ منصوبے کے تحت انسان نہیں البتہ روبوٹک شپ میں دو طرح کے ڈیجیٹل خزانے ضرور بھیجے جائیں گے۔ جہاں چاند پر ایک گہرا سوراخ کر کے ڈیٹا کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھا جائے گا۔ چاند کی زمین پر دفن ہونے والے اس ڈیٹا کی 2 قسمیں ہوں گی۔

ایک ڈیٹا تو لوگوں کا ذاتی ہو گا جو خواہشمند افراد چاند پر دفن کرنے کے لیے جمع کروائیں گے اور دوسرا ڈیٹا انسان کی تاریخ پر مبنی ہو گا۔ اس میں زمین پر انسان کی تاریخ کے حوالے سے تمام معلومات موجود ہو گی۔ عوامی ڈیٹا جمع کرنے کے لیے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

About ZK-admin

Check Also

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد روسی ماہرین …

One comment

  1. I actually found this more eniirtatneng than James Joyce.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *