Home / Beauty Tips / جلد کو بوڑھا کرنے والی غلطیاں

جلد کو بوڑھا کرنے والی غلطیاں

جلد کو بوڑھا کرنے والی غلطیاں

اگرآپ کی جلد بوڑھے لوگو ں کی جلد کی طرح نظر آتی ہے اور ابھی آپ کی عمر بھی کم ہے تو پھر آپ جان لیں کہ آپ بڑی بڑی غلطیاں کر رہے ہیں جو آپ کی جلد اور آپ کے حسن و جمال کی بربادی کا سبب بن رہی ہیں- ذیل میں کچھ اسی طرح کی غلطیاں رقم کی جاتی ہیں تا کہ آپ جان سکیں کہ کہیں آپ انجانے میں ان غلطیوں کا ارتکاب تو نہیں کر رہے

پانی کا کم استعمال

اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی جلد روکھی اور بے رونق ہے اور اس میں چھوٹی چھوٹی جھریاں نمایاں ہو رہی ہیں تو پھر جان لیں کہ آپ پانی کم پیتے ہیں اور آپ ڈی ہائیڈ ریشن کا شکار ہو رہے ہیں – ایسی صورت میں آپ پانی کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ ہمیں روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا چاہئیے

سبزیوں کا کم استعمال

جلد کی خرابی کی ایک وجہ سبزیوں کا کم استعمال بھی ہے اگر آپ سبزی کا کم استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ آپ اپنی جلد کی بربادی کا سامان خود کر رہے ہیں آپ سبزی کو جوس کی شکل میں استعمال کر کے بھی اپنی جلد کو ترو تازہ رکھ سکتے ہیں

کیفین کا حد سے زیادہ استعمال

کیفین سے بھرپور چیزیں جیسا کہ چائے، کوفی اور کولا مشروبات بھی جلد کو نقصان پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں – کولا مشروبات میں کیفین کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے لہٰذ ا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی جلد کو جوان اور تازہ رکھیں تو آپ کو جس قدر ممکن ہو کیفین زدہ چیزوں سے اجتناب برتیں

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی بھی جلد کو نقصان پہنچانے والی اشیا میں شامل ہے – تمباکو کے دھویں میں موجود نکو ٹین نامی زھر افراد میں عمر رسیدگی جیسی علامات کو زیادہ کرتا ہے یہ وٹامن سی کے اثرات کو زائل کرتا ہے جو ہماری جلد کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے

نیند کی کمی

نیند کی کمی چہرے پر عمر رسیدگی کے اثرات کو نمایاں کرتی ہے – ہماری نیند کے دوران ہمارے جسم کی خود بخود مرمت کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جو ہماری صحت اور جلد کی رعنائی کے لیے بہت مفید ہے

میٹھاس اور چکنائی والی غذائیں

مٹھاس اور چکنائی والی غذائیں ہماری جلد اور صحت کے لیے کافی نقصان دہ ہیں یہ غذائیں ہمارے جسم میں آزاد ریڈیکلز کی پیدائش کا سبب ہوتی ہیں اور آزاد ریڈیکلز ہماری جلد اور صحت کے لیے تباہی کا پیغام لاتی ہیں

About ZK-admin

Check Also

Winter Dresses 2017

Winter Dresses 2017

Winter Dresses 2017 Pakistani brand of clothing Nimsay has launched amazing winter dresses 2017. This …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *