Home / News / دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر

دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر

دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر

ایک زمانہ تھا جب نیا نیا ٹی وی ایجاد ہوا تو لوگ ایک دوسرے کو بتایا کرتے تھے کہ اب ایک ایسا ریڈیو آنے والا ہے جس میں تصویر بھی نظر آتی ہے- لیکن ایک صدی میں ہی سائنس کی دنیا میں جیسے بھونچال ہی آ گیا ہو- سمارٹ فونز نے موجودہ صدی میں ٹیکنالوجی کا ایک نیا رحجان پیدا کر دیا ہے- آے دن سمارٹ فون کے بارے میں کوئی نہ کوئی نئی خبر ملتی رہتی ہے – لیکن اب سمارٹ فونز کے بارے میں ایک انوکھی خبر بھی سامنے آ گئی ہے

سائنس دانوں نے اب ایک ایسا سمارٹ فون سینسر ایجاد کر لیا ہے جو دیوار کے اندر خلا کو بڑی آسانی کے ساتھ دیکھ سکتا ہے- یہ سینسر دیوار کے اندر خالی جگہ جیسا کہ پائپ گزارنے کی جگہ، چوہے کا بل وغیرہ دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس سینسر کو بڑی آسانی کے ساتھ سمارٹ فون سے اٹیچ کیا جا سکتا ہے – اس سینسر کا نام بوٹ ڈی آئی وائی رکھا گیا ہے- بوٹ ڈی آئی وائی یہ سب کام ایک امیجنگ ٹول کی مدد سے کرتا ہے- اسے اینڈرائڈ فون کی بیک سائیڈ پر نصب کیا جاتا ہے – یہ سینسر دیوار کے اندر موجود اشیا سے خارج ہونے والی برقی لہروں کو رسیو کر کے تھری ڈی امیج کی صورت میں اینڈرائڈ فون پر ظاہر کرتا ہے- یہ سینسر امریکی مارکیٹ میں با قاعدہ فروخت ہو رہا ہے

 

About ZK-admin

Check Also

Plane Crash In Pakistan

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ چترال سے اسلام آباد جانے والا پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *