Home / Health / ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خوشخبری

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خوشخبری

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خوشخبری

اس وقت دنیا میں بڑی بڑی بیماریوں میں سے ایک ذیابیطس بھی ہے جس نے کئی ملین لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے- ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ تھوڑی مقدار میں انسولین درکار ہوتی ہے جس کی وجہ سے مریض بیماری کو کافی حد تک قابو میں رکھتا ہے- لیکن انسولین کو جسم میں صرف انجکشن ہی کی مدد سے داخل کر سکتے ہیں اور کوئی طریقہ ابھی تک وضع نہیں کیا گیا – لہٰذا مریضوں کو روزانہ انجکشن کی چبھن برداشت کرنی پڑتی ہے

لیکن اب وہ وقت ختم ہونے والا ہے جس میں آپ کو انسولین انجکشن سے لینی پڑے- امریکی سائنس دانوں نے انسولین کیپسول کی تیاری شروع کر دی ہے اگرچہ یہ کیپسول ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ یہ کیپسول جلد ہی انسولین انجکشن کی جگہ لینے والا ہے- چونکہ انسولین کو عام کیپسول کی مدد سے خون میں داخل نہیں کیا جا سکتا اسی لیے اس کے لیے سائنس دانوں نے ایک نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس کا نام “کولیسٹوسوم” ہے- اس طریقہ کار میں انسولین کو لیپڈز کے اندر محفوظ کر کے معدے میں پہنچایا جاتا ہے- معدے کا تیزاب کا ان لیپڈز پر کچھ اثر نہیں ہوتا لہٰذا یہ آنتوں تک بآسانی پہنچ جاتا ہے جہاں سے یہ خون میں جذب ہونا شروع ہو جاتی ہے- یوں انسولین انجکشن کی بجاے کیپسول کی صورت میں خون میں پہنچائی جاۓ گی

About ZK-admin

Check Also

Ladies Handbags Collection

Ladies Handbags Collection

Ladies Handbags Collection Today many different brands are being made available to the people who …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *