Home / Beauty Tips / سر کی خشکی دور کرنے کا گھریلو علاج

سر کی خشکی دور کرنے کا گھریلو علاج

سر کی خشکی دور کرنے کا گھریلو علاج 

اکثر لوگوں کو یہ پریشانی لاحق رہتی ہے کہ ان کے سر میں خشکی کہیں ان کے رہے سہے بالوں کو بھی نہ اکھاڑ دے- یہ عام مشاہدے کی بات ہے کہ جس کے سر میں خشکی زیادہ ہوتی ہے- اکثر اس کے بال بھی زیادہ جھڑتے ہیں- موجودہ دور میں مارکیٹ میں ایسے بیسیوں شیمپو موجود ہیں جو بالوں کی خشکی دور کرنے کے بڑے بڑے دعوے تو کرتے نظر آتے ہیں – مگر یہ خشکی کے خاتمے کے لیے عارضی ثابت ہوتے ہیں- چند گھریلو علاج پیش خدمت ہیں

سرکہ سیب

سیب کے سرکہ میں پانی ملا کر سر میں لگائیں – تقریباً دس سے پندرہ منٹ اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں لگا رھنے دیں- اس کے بعد اچھی طرح دھو لیں- اس سے آپ کو خشکی سے مکمل طور پر نجات مل جاۓ گی – یہ خیال خاص طور پر رکھا جانے کہ سیب کا سرکہ تیزابی خاصیت کا حامل ہوتا ہے- لہٰذا اس میں ہم مقدار پانی لازمی شامل کرنا چاہئیے ورنہ یہ آپ کی جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے

روغن ناریل

ناریل کا تیل یا کھوپرے کا تیل سر کی جلد کے لیے کافی مؤثر ہے اور سر کی خشکی دور کرنے میں اس کا ثانی کوئی بھی اور چیز نہیں ہے-ناریل کے تیل کے فوائد تو بہت سے لوگ جانتے ہیں- ناریل کے تیل کو بالوں کی جڑوں میں لگانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے – اس کو کم از کم آدھا گھنٹہ بالوں کی جڑوں میں لگا رهنے دینا چاہئیے – ناریل کا تیل جتنی زیادہ دیر تک بالوں میں لگا رھے یہ سر کی خشکی دور کرنے میں اتنا ہی زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے

ایسپرین

سیلی سائلک ایسڈ بالوں کی خشکی دور کرنے میں کافی معاون ہے- یہ ایسڈ ایسپرین کی گولی میں موجود ہوتا ہے- آپ چند ایسپرین کی گولیاں لے کر انہیں پیس لیں اور حسب ضرورت پانی ملا کر ایک پیسٹ تیار کر لیں- اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں چند منٹ لگا رہنے دیں اس کے بعد پانی سے دھو لیں

About ZK-admin

Check Also

Bridal Makeup Tips

Bridal Makeup Tips

Bridal Makeup Tips In this article you will learn how to apply stunning wedding bridal …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *