Home / Health / سمارٹ فون بچوں میں بھینگے پن کا باعث بن رہا ہے: طبی تحقیق

سمارٹ فون بچوں میں بھینگے پن کا باعث بن رہا ہے: طبی تحقیق

کیا آپ کے بچے آپ کا سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو یہ عادت بینائی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان میں بھینگے پن کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

 یہ بات جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کوننام نیشنل یونیورسٹی کی تحقیق میں 7 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کا جائزہ لیا گیا جو روزانہ 4 سے 8 گھنٹے تک سمارٹ فونز استعمال کرتے تھے ۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ان ڈیوائسز کا اکثر استعمال بچوں کے اندر عارضی طور پر بھینگے پن کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق بچے سمارٹ فونز کو اپنے چہرے سے صرف 8 سے 12 انچ دور رکھتے ہیں اور یہی قربت بھینگے پن کا باعث بنتی ہے ۔ محققین کے مطابق آنکھوں کی توجہ اس کی جانب ہونے کی وجہ سے یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے اور یہ رجحان تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں موبائل فون کا استعمال ختم کرانے سے اس عارضے کو ریورس کیا جا سکتا ہے جبکہ فون سکرین پر گھورنے کا وقت بھی محدود ہونا چاہئے یعنی آدھا گھنٹہ۔ اس سے قبل 2014 میں ایک امریکی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو نوجوان روزانہ دس گھنٹے تک موبائل فون کے سامنے وقت گزارتے ہیں ان کے اندر تناؤ کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

About ZK-admin

Check Also

Loose Fat At Home

Loose Fat At Home

Loose Fat At Home During the course of exercising to lose weight, one body part …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *