Home / News / مصر کا طیارہ ہائی جیک، ’بیشتر مسافر رہا کر دیے گئے

مصر کا طیارہ ہائی جیک، ’بیشتر مسافر رہا کر دیے گئے

مصر کا ہائی جیک ہونے والا مسافر طیارہ قبرص کے لارناکا ایئرپورٹ پر اتر گیا ہے اور اس میں سوار بیشتر مسافروں کو آزاد کر دیا گیا ہے۔

مصر کی فضائی کمپنی ’ایئراجپٹ‘ کی فلائٹ ایم ایس 181 مصر کے شہر سکندریہ سے قاہرہ جانے والی پرواز کو کم از کم ایک مسلح ہائی جیکر نے یرغمال بنا لیا ہے۔ یہ مسافر طیارہ ایئربس اے 320 ہے۔
ایئر اجپٹ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد طیارے کے عملے اور چار غیرملکی مسافروں کے علاوہ باقی تمام مسافروں کو طیارے سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق غیرملکیوں کا تعلق یورپ سے ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہائی جیکر اپنی سابقہ قبرصی بیوی سے بات کرنا چاہتا ہے جو ایئرپورٹ آرہی ہیں۔
قبرص کے صدر نیکوس انسٹاسیاڈیس کا صحافیوں کو بتایا ہے کہ طیارہ ہائی جیک ہونا دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا۔
طیارے سے مزید مسافروں کو باہر آتے دیکھا گیا تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ابھی بھی اس میں کتنے افراد سوار ہیں۔
’اجپٹ ایئر‘ کا کہنا تھا کہ خودکش بیلٹ پہنے ہوئے ایک مسافر نے انھیں پرواز قبرص میں اتارنے کے لیے کہا تھا۔

About ZK-admin

Check Also

Plane Crash In Pakistan

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ چترال سے اسلام آباد جانے والا پی …

One comment

  1. Hi Dacia. The second surgery most likely will not affect your balance issues, but I would have to evaluate you in person in order to know for sure. Make sure you consult your internist prior to having foot surgery if you had a previous deep vein clot and pulmonary embolism. Chances are you would not have another but you should see your doctor and take prcuietaons.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *