Home / Health / وٹامن “سی” آنکھوں کے موتیا روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے

وٹامن “سی” آنکھوں کے موتیا روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے

لندن: ایک رپورٹ کے مطابق اگر وٹامن “سی” خوراک کا حصہ بنایا جائے تو موتیا جیسی کیفیت کو ایک تہائی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

عمرکے ساتھ ساتھ آنکھوں میں موتیا اترنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ صرف امریکہ میں ہی سال 2006 سے 2008 کے دوران 29 فیصد عمر رسیدہ افراد موتیا کے شکار ہوئے تھے اوراب یہ اعداد و شمار بڑھ چکے ہیں۔ اس مرض میں آنکھ اور عدسے کے درمیان مائع جمع ہوجاتا ہے اور نظردھندلی ہونی شروع ہوجاتی ہے لیکن حیرت انگیز امر یہ بھی ہے کہ عام موتیا کے کامیاب اور کم خرچ علاج کے باوجود دنیا بھر میں یہ سہولت عام نہیں اور اب بھی لوگوں میں اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

کنگز کالج لندن نے ماہرینِ چشم کہتے ہیں کہ غذائی اجزا موتیا بننے کے عمل کو روک سکتے ہیں اس کےلئے انہوں نے برطانیہ سے جڑواں افراد کے ایک ہزار جوڑوں کا جائزہ لیا اور انہیں ایک سوالنامہ بھرنے کو کہا جو وٹامن اے، بی ، سی، ڈی اور ای کے ساتھ ساتھ تانبے، مینگنیز اور زنک (جست) کو خوراک کا حصہ بنانے کے بارے میں تھا۔ ان میں سے 60 سال سے زائد کے افراد کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ اس کے 10 سال بعد 324 جوڑوں کی آنکھوں کا جائزہ لیا گیا۔

ان میں سے جنہوں نے وٹامن “سی” زیادہ لیا تھا ان میں موتیا کا خطرہ 20 فیصد تک کم نوٹ کیا گیا۔ دس سال تک مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ وٹامن سی باقاعدگی سے لینے سے موتیا کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوگیا۔ اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ وٹامن سی کا باقاعدہ استعمال موتیا کو ٹال سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس کی شدید کیفیت یا کالا موتیا دنیا بھر میں اب بھی نابینا پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

About ZK-admin

Check Also

Loose Fat At Home

Loose Fat At Home

Loose Fat At Home During the course of exercising to lose weight, one body part …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *