Home / News / ٹورینٹس تلاش کرنے میں مدد دینے والی ویب سائٹ بھی بند ہو گئی

ٹورینٹس تلاش کرنے میں مدد دینے والی ویب سائٹ بھی بند ہو گئی

ٹورینٹس تلاش کرنے میں مدد دینے والی ویب سائٹ بھی بند ہو گئی 

چند دن پہلے ٹورینٹس کے حوالے سے انتہائی مقبول ویب سائٹ کو غیرقانونی مواد پھیلانے کے جرم میں امریکی سرکاری ادارہ بند کروا چکا ہے۔ نا صرف یہ ویب سائٹ بند ہوئی بلکہ اس کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس ویب سائٹ کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کی کئی جعلی کاپیاں منظر عام پر آچکی ہیں لیکن کوئی بھی اصلی ویب سائٹ کی طرح کارآمد نہیں۔

اب ٹورینٹس کے حوالے سے ایک اور بڑی ویب سائٹ نے بھی اپنی سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹ دراصل ٹورینٹس کا سرچ انجن کہلاتی تھی۔ اس کے ذریعے دوسری ٹورینٹس ویب سائٹ پر موجود ٹورینٹس کو سرچ کیا جا سکتا تھا۔

کی انتظامیہ نے ویب سائٹ کو بند کرنے کی وجہ تو نہیں بتائی تاہم گمان ہے کہ انھیں بھی امریکی حکام وارننگ دے چکی تھی۔ اس لیے انتظامیہ نے کسی بڑی کارروائی سے بچنے کے لیے خود ہی ویب سائٹ کو غیرفعال کر دیا ہے۔

About ZK-admin

Check Also

Plane Crash In Pakistan

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ چترال سے اسلام آباد جانے والا پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *