Home / News / پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ
Plane Crash In Pakistan
Plane Crash In Pakistan

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ

پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ

چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا، طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ اور احمد جنجوعہ معاون تھے جو آپس میں بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ میں طیارے میں 2 ایئرہوسٹس صدف فاروق، عاصمہ عادل سوار تھیں۔ طیارے میں 31 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے بھی سوار تھے جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اہلیہ کے ہمراہ تھے جب کہ ڈپٹی کمشنر چترال بھی اسی طیارے سے سفر کررہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر چترال نے ڈپٹی کمشنر چترال اور جنید جمشید کے طیارے میں موجود ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس طیارے میں سوار تھے۔ جنید جمشید سیٹ نمبر 27 سی اور اہلیہ 27 اے پر بیٹھی تھیں۔

طیارہ صبح اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر چترال گیا تھا جب کہ طیارے نے شام 4 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، اس سے قبل پائلٹ نے مدد کے لیے ایمرجنسی کال کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں پرواز میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ پی آئی اے کے حادثے کے شکار ہونے والے طیارے میں موجود مسافروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ طیارے میں 3 غیر ملکی بھی سوار تھے جن میں شاہی خاندان کا شہزادہ فرحت اور بیٹی بھی سوار تھی۔

About ZK-admin

Check Also

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد روسی ماہرین …

One comment

  1. That’s the peefrct insight in a thread like this.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *