Home / Health / کھیرے کھائیں بیماریاں بھگائیں

کھیرے کھائیں بیماریاں بھگائیں

کھیرے کھائیں بیماریاں بھگائیں

کھیرا عام طور پر سلاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے- یہ ایک انتہائی ہلکی سبزی ہے جو گرمیوں میں خاص طور پر مفید ہے- وہ افراد جو گرمیوں میں مشقت طلب کام کرتے ہیں ان کے لیے تو کھیرا کسی نعمت سے کم نہیں- میڈیکل میں کھیرے پر خاصی ریسرچ ہوئی ہے جس سے یہ مختلف امراض میں کافی سود مند پایا گیا ہے

سر درد میں کھیرا کھائیں

گرمیوں میں اکثر لوگ سر درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں – وہ افراد جو گرمیوں میں سر درد کا شکار ہوتے ہیں ان کے لیے کھیرا کافی مفید ثابت ہوا ہے- ایسے افراد نے کھیرا کھانے کے بعد طبیعت میں کافی بہتری محسوس کی ہے

کینسر سے نجات

طبی محققین نے یہ بات ریسرچ سے ثابت کی ہے کہ کھیرے میں کم از کم تین ایسے مرکبات ہیں جو کہ چھاتی کے کینسر، رحم کے کینسر اور مثانے کے کینسر کو کافی حد تک کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں

پانی کا توازن

کھیرے میں چونکہ پچانوے فیصد پانی ہوتا ہے اس لیے یہ انسانی جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے- اکثر لوگ گرمیوں میں پانی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں – ان کے لیے شدید گرمی میں کھیرا ایک بہترین ساتھی ہے

پتھری کا علاج

کھیرا گردے اور مثانے کی پتھری کو گھلانے میں کافی مفید ثابت ہوا ہے- انسانی جسم میں یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے میں بھی کھیرا کافی مددگار ہے

جلد کی حفاظت

کھیرے میں چونکہ نمی کافی مقدار میں ہوتی ہے اس لیے یہ انسانی جسم میں جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے – اس کے علاوہ کھیرا کوز میٹک پروڈکٹس کا ایک لازمی جزو ہے

معدے کا السر

کھیرا معدے کے السر کے علاج میں کافی مؤثر ہے- اکثر طبی معالج معدے کے السر میں کھیرے کے استعمال میں زور دیتے ہیں

About ZK-admin

Check Also

Bridal Makeup Tips

Bridal Makeup Tips

Bridal Makeup Tips In this article you will learn how to apply stunning wedding bridal …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *