Home / Technology / گاڑی سے گھر کو بجلی کی فراہمی کا کامیاب تجربہ

گاڑی سے گھر کو بجلی کی فراہمی کا کامیاب تجربہ

ڈیفلٹ: ہالینڈ کے انجینیئروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہائیڈروجن سے چلنے والی ایک کار (اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل یا ایس یو وی ) کو کامیابی سے چلتے پھرتے بجلی گھر میں تبدیل کیا ہے جو مستقبل میں گھروں کو بجلی فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

انجینئرز کے مطابق کار میں پلگ ساکٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جو دفتر اور اسکولوں کو بجلی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس اختراع کو یورپ میں اپنی نوعیت کی پہلی کاوش قرار دیا جارہا ہے۔ یہ کام ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ٹیم نے کیا ہے اور اس کے لیے کار کی بجلی ایک کیبل کے ذریعے فراہم کرنے کا تجربہ کیا گیا اس طرح کار کا فیول سیل بھی تبدیل کیا گیا ہے تاکہ یہ مستقل بنیادوں پر توانائی فراہم کرسکے۔

فیول سیل کارمیں ہائیڈروجن سے بجلی بنائی جاتی ہے اور اس عمل میں تھوڑی حرارت اور پانی خارج ہوتا ہے اسی بنیاد پر ان گاڑیوں کو ماحول دوست قرار دیا جاتا ہے۔ اس فیول سیل کی صلاحیت 10 کلوواٹ ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ 10 گھروں کو بجلی فراہم کرسکا ہے۔ کمپنی کے مطابق لوگ دن میں چند گھنٹے ہی کار استعمال کرتے ہیں اور بقیہ وقت وہ اس سے توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔

About ZK-admin

Check Also

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد

ٹیرا ہرٹز شعاعوں کے ذریعے کمپیوٹر میموری میں انقلابی اضافے کا طریقہ ایجاد روسی ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *